جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کی معطلی ،فیصلے کی گھڑی آگئی

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل کرنے کی اپیلوں کی سماعت پیر کو ہوگی ۔جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف و دیگر کی سزامعطلی کیخلاف سماعت

میں نیب پراسیکیوٹر آج اپنے حتمی دلائل دے گا جس کے فیصلہ محفوظ ہونے کا امکان ہے ۔گزشتہ روز ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر 11 صفحات پر مشتمل شق وار تحریری جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا یا،جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ احتساب عدالت کے فیصلے میں کوئی خامی نہیں ہے، استغاثہ نے کیس ثابت کیا ہے ،جسکے بعد بار ثبوت ملزمان پر منتقل ہو گیا تھا لیکن انہوں نے اپنے دفاع میں کچھ پیش ہی نہیں کیا ہے، تحریری جواب میں کچھ اعتراضات بھی اٹھائے گئے ہیں ۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے مجرمان کی سزا معطل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے عبوری ریلیف کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔ مجرمان کو جس سیکشن کے تحت سزا ہوئی وہ ناقابل ضمانت ہے، نواز شریف پر عوامی عہدہ رکھ کر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا جرم ثابت کیا، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے نواز شریف کے اثاثے چھپانے میں معاونت کی، مجرمان کیخلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے، جسکی بناء4 پر احتساب عدالت نے سزائیں سنائیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل کرنے کی اپیلوں کی سماعت پیر کو ہوگی ۔جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…