لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) یہ جوڑا فرانس سے پاکستان کا یوم آزادی منانے لاہور پہنچ گیا ! کیا آپ جانتے ہیں یہ کتنے سال پہلے اس سفر کیلئے روانہ ہوئے تھے ؟ ایسی خبر آگئی کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق فرانس سے تین سال قبل روانہ ہونے والے اس جوڑے نے 2015میں سفر کا آغاز کیا اور اب جا کر پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقعے پر پاکستان پہنچے ہیں ۔
انہوں نے اپنے سفر میں ضرورت کی ساری اشیا ساتھ لے جانے کیلئے اپنی گاڑی کو ’’ منی کرواین‘‘ میں تبدیل کیا اور تمام اشیا اپنے ساتھ رکھیں ۔ فرانسیسی جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ اب تک روس اور بھارت سمیت 24ممالک کی سیر کر چکے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہنچ کر اس بات کی خوشی ہے کہ یہاں 71واں یوم آزادی منایا آرہا ہے اور ہم اسے پاکستانیوں کیساتھ مل کر بھرپور انداز میں منائیں گے ۔