جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سڑکوں پر احتجاج اور پہیہ جام ہڑتال کا فیصلہ ،تحریک انصاف کی حکومت بننے سے پہلے ہی دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے14اگست کو یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کردیا، انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سڑکوں پر احتجاج اور پہیہ جام ہڑتال کا بھی فیصلہ کیا ہے اور متحدہ اپوزیشن وائٹ پیپر شائع کرے گی۔ ہفتہ کو پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماؤں مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا امیر زمان ، ضابد علی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما و سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہم 14اگست بھر پور طریقے سے منائیں گے، مولانا فضل الرحمن نے یوم آزادی منانے سے منع نہیں کیا، اس ملک میں کوئی ریڑھی والا سڑک پر آجائے تواز خود نوٹس ہو جاتا ہے لیکن ملک بھر میں الیکشن میں دھاند لی ہوئی کو ئی از خود نوٹس نہیں لیا گیا، تمام اپوزیشن جماعتیں وائٹ پیپر شائع کرنے پر متفق ہیں، ماضی میں لوگوں یا جماعت پر اداروں کے منظور نظر ہونے کا الزام لگتا تھا ادارے ہمیشہ ماضی میں خفیہ سپورٹ فراہم کرتے تھے کھلے عام سامنے آ کر سپورٹ کرنا پہلے کبھی نہیں ہوا ،سسٹم کو بچانے کیلئے گزشتہ 2 انتخابات کیخلاف تحریک نہیں چلائی، انہوں نے کہا کہ مستونگ واقعہ میں جاں بحق 120افراد کا تعلق میرے حلقہ سے تھا ماتم والے گھروں میں ووٹ مانگنے کیسے جا سکتا تھا الیکشن کے دن بھی میرے حلقے میں دھماکہ ہوا دن گیارہ بجے میرے حلقہ میں پولنگ سٹیشن خالی ہو چکے تھے ،چار بجے کے بعد ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر کہا گیا گنتی کے بعد آپ کو نتائج سے آگاہ کر دیں گے، سرکاری ملازمین افراد سے ووٹ ڈلواتے رہے، بلوچستان میں کھلے عام دھاندلی کی گئی، دھاندلی کی شکایت پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ صبر کریں میں بات کرتا ہوں گا ہمارے ہمیشہ جیتنے والے ساتھیوں کو بھی ہروا دیا گیا ہمارے مخالفین کو اسٹیبلشمنٹ کی پشت پناہی حاصل تھی کے پی کے میں ایم ایم اے اکیلے حکومت بنا سکتی تھی

تمام جماعتوں نے الیکشن نتائج کو مسترد کیا ہے پی ٹی آئی نے بھی سندھ میں الیکشن پر تحفظات کا اظہار کیا ہے قوم نے الیکشن کو مسترد کر دیا ہے الیکشن کمیشن ہروانے اور نتائج رکوانے میں بھی مددگار رہا، اگر ہم پارلیمنٹ میں نہیں ہونگے تو بھی جدوجہد جاری رہے گی ۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مشرف کو کہا تھا تمہارا سیاسی جنازہ پڑھ کر دم لینگے آئین نے ہر ادارے کا دائرہ کار متعین کیا ہے ،مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن کے باہر جو احتجاجی مظاہرے میں جو بات کہی وہ درست ہے،

ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہنا چاہیے، فوج کا بحیثیت ادارہ قابل احترام ہے مگر سیاسی امور میں مداخلت اچھی بات نہیں،۔ انہوں نے کہا کہ ہم دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری رکھیں گے،سڑکوں پر نکلیں گے اور پہیہ جام کریں گے ۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہم بھر پورطریقے سے چودہ اگست اس سال بھی منائیں گے، مولانا فضل الرحمان نے چودہ اگست منانے سے منع نہیں کیا انگریز سے تو آزادی مل گئی لیکن اپنے فیصلے آج بھی خود نہیں کر پاتے جس جماعت کو اکثریت دی اس کے پیچھے یہودی لابی ہے،

انہوں نے اس تناظر میں بات کی کہ پالیسیاں بنانے میں آزاد نہیں ہیں، انہوں نے پالیسیوں میں آزاد ہونے کیلئے جدوجہد کا آغاز کرنے کا کہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی اپنی مجبوریاں ہیں، زرداری اور شہباز شریف کے اپنے اپنے مسائل ہیں، بلاول نے اگر کوئی بات کی ہے تو ٹھیک کہا ہے ،بلاول کے اپنے مسائل ہیں لیکن ہم آزاد لوگ ہیں، تمام جماعتوں نے وائٹ پیپر شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تمام مواد سامنے آنے کے بعد کسی بھی ادارے میں جا سکتے ہیں۔امیدوار این اے258 مولانا امیر زمان نے کہا کہ 28پولنگ سٹیشنز پر سو فیصد پولنگ ہوئی39 جبکہ پولنگ سٹیشنز پر خواتین کے ووٹ کاسٹ ہی نہیں ہوئے ،چاروں صوبائی حلقوں میں بھی ہمیں ہروایا گیا میرے چھ ہزار ووٹ مسترد ہوئے الیکشن کمیشن میں رٹ دائرکی ہوئی ہے ہمارے پاس اتنے ثبوت ہیں کہ کامیابی کے نوٹیفکیشن روکے جا سکیں

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…