اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گورنرسندھ کے لئے عمران اسماعیل کے نام کی منظوری دے دی جوبطور گورنر وفاق کی نمائندگی کریں گے ، عمران اسماعیل نے گورنر سندھ نامزد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے گورنرسندھ نامزدکرنا پوری پارٹی کا متفقہ فیصلہ ہے ، گورنر نامزد ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتاہوں ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بھی دل سے مشکور ہوں،
سندھ کے عوام کو مایوس نہیں ہونے دیں گے، گورنر ہاؤس کے اخراجات اور عیاشیاں کم کرنی ہوں گی، ، بڑے عہدے کا پریشر محسوس کررہا ہوں ، وزیراعلیٰ سندھ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کیلئے مقابلہ کریں گے،(آج) اتوار کو ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے ساتھ مشاورت کریں گے، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ کرلیاہے۔ ہفتہ کو بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پارٹی کا شکرگزار ہوں، پارٹی نے بڑا ٹاسک دیا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلوں گا، ایک قدم اسٹیک ہولڈر آگے بڑھائیں100 قدم ہم آگے بڑھائیں گے، سندھ کی ترقی کیلئے پیپلز پارٹی سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کیلئے بڑی منصوبہ بندی ہے انہیں مایوس نہیں کریں گے، گورنر ہاؤس کے اخراجات اور عیاشیاں کم کرنی ہیں، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کیلئے مقابلہ کریں گے،(آج) اتوار کو ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے ساتھ مشاورت ہوگی، مجھے گورنر کی بہت بڑی ذمہ داری دی جا رہی ہے، سندھ میں سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، اپوزیشن سندھ میں تمام عہدوں کیلئے اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گورنرسندھ کے لئے عمران اسماعیل کے نام کی منظوری دے دی جوبطور گورنر وفاق کی نمائندگی کریں گے ، عمران اسماعیل نے گورنر سندھ نامزد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے گورنرسندھ نامزدکرنا پوری پارٹی کا متفقہ فیصلہ ہے