پی ٹی آئی کی حکومت،کابینہ اور وزیراعظم دوسری حکومتوں سے مختلف ، اخراجات میں کمی عمران خان کا پہلا فوکس ، اقتدار کی منتقلی کے فوراً بعد کیا، کیاجائیگا؟ بڑا اعلان کردیاگیا

11  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت،کابینہ اور وزیراعظم دوسری حکومتوں سے مختلف ہوں گے ، عمران خان وزراء کالونی میں رہیں گے اور پاکستان کے چیلنجز سے کیسے نمٹا جائے اس کیلئے مشاورت جاری ہے ،

اخراجات میں کمی عمران خان کی حکومت کا پہلا فوکس ہوگا، اقتدار کی منتقلی کے بعد حکومت کوئی وقت ضائع نہیں کرے گی ۔ وہ ہفتہ کو بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کیلئے عمران خان میرٹ پر تعیناتیاں کریں گے ، پی ٹی آئی کی حکومت ،وزیراعظم ،کابینہ اور حلف برداری دوسری حکومتوں سے مختلف ہوگی ، عمران خان وزراء کالونی میں رہیں گے اور دیگر بڑے گھروں کے بارے میں وہ خود اعلان کریں گے ، حکومت سازی کے دوسرے پہلو میں سندھ میں اپوزیشن اور دوسری پارٹیوں کے مشورے کے ساتھ امیدوار کھڑے ہوں گے ، پاکستان کے چیلنجز سے کیا نمٹا جائے اس کیلئے مشاورت کی جا رہی ہے ،اس سلسلہ میں مشاورت شعبہ جات کے ماہرین سے کی جا رہی ہے ۔ بابر اعوان نے کہا کہ اخراجات میں کمی عمران خان کی حکومت کا پہلا فوکس ہوگا جس کے بارے میں وہ اپنے پہلے خطاب میں بتائیں گے ، اقتدارکی منتقلی کے بعد حکومت کوئی وقت ضائع نہیں کرے گی ، وقت ضائع کئے بغیر عملی اقدامات شروع ہو جائیں گے ، پاکستان معاشی اور عالمی سطح پر آگے بڑھے گا ، آنے والے دنوں میں پاکستانی میڈیا کا بہت اہم کردار ہوگا ، میڈیا کی ذمہ داری ہوگی کہ جن شعبوں میں فوری تبدیلی کی ضرورت وہ حکومت کو آگاہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی حکومت نے خرچے کم کرنے پر توجہ نہیں دی ، اداروں میں میرٹ پر بھرتیاں کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…