جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

تبدیلی کا مشن پورا کرنے کی تیاریاں شروع، عمران خان نے تین نامور شخصیات کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا، یہ افراد تحریک انصاف کے ممبر نہیں بلکہ کون ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی قیادت نے ملکی بہتری کے لیے مختلف شعبوں میں ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عطا الرحمان اور عبدالرزاق داؤد کو مشیر بنانے پر غور کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شعیب سڈل کو بھی بنی گالہ بلا لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے تبدیلی کا مشن پورا کرنے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، اعلیٰ قیادت کی جانب سے مختلف شعبوں میں اہم عہدوں پر فائز

رہنے والی شخصیات کو نئی حکومت میں ذمہ داریاں سونپنے پر غور جاری ہے۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف دور کے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عطا الرحمان اور سابق وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد کو تحریک انصاف حکومت میں مشیر بنائے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ عمران خان نے سابق وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل کو بھی بنی گالہ طلب کر لیا ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی نے بھی ملاقات کی اور اس ملاقات میں معیشت کی بحالی کے لیے اہم تجاویز بھی دیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…