اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے جھاڑو پھیر دیا، قومی اسمبلی کے 13 اور پنجاب اسمبلی کے 26 آزاد ارکان میں سے کتنے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے اراکین کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کرنے کے معاملے پر تفصیلات جاری نہیں کر سکتا ہے تاہم ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قومی اسمبلی کے 9 نومنتخب آزاد ارکان نے الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرا دیے ہیں۔

ان ارکان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے، اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے 4 ارکان نے اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق این اے 13 سے صالح محمد، این اے 150 سے سید فخر امام،این اے 166 سے عبدالغفار، این اے 181 سے شبیر علی، این اے 190 سے امجد فاروق،این اے 101 سے عاصم نذیر، این اے 205 سے علی محمد، این اے 97 سے ثنا اللہ مستی خیل اور این اے 185 سے مخدوم زادہ باسط سلطان نے تحریک انصاف میں شمولیت کے الیکشن کمیشن میں حلف نامے جمع کروا دیے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی سے 26 آزاد ارکان نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرائے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 23 آزاد ارکان نے تحریک انصاف میں شمولیت کے حلف نامے جمع کروائے اور ایک آزاد رکن نے ن لیگ میں شمولیت کا حلف نامہ جمع کروایا اس کے علاوہ ایک آزاد رکن نے رائے حق پارٹی میں شمولیت اختیار کی جبکہ تین آزاد اراکین نے اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھی ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ایک سے زائد نشستیں رکھنے والے ارکان سے استعفے بھی طلب کرلیے ہیں ، الیکشن کمیشن نے ایک سے زیادہ نشستوں پر جیتنے والے امیدواروں سے کہا ہے کہ فوری طور پر ایک نشست رکھ کر باقی سے مستعفی ہوں، اپنا استعفیٰ وفاقی یا صوبائی چیف الیکشن کمشنر آفس کوبھجوا دیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق کوئی رکن صوبائی یا قومی اسمبلی ایک وقت میں صرف ایک ہی نشست رکھ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…