کراچی (این این آئی) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے گلشن معمار فارم ہاوس میں لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کو17اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے ہفتے کو تھانہ گلشن معمار کے پولیس افسر نے زیادتی اور اقدام قتل کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم شاہ رخ ،
احسن اور معاز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے فاضل عدالت میں پیش کیا اس موقع پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی لانڈھی کی رہائشی ہے اور وہ اپنے دوست سے ملنے گلشن معمار آئی تھی مرکزی ملزم شاہ رخ نے متاثرہ کو فارم ہاوس کی سیر کرانے کاجھانسہ دیکر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فارم ہاوس کے چوکیدار کو رقم دیکر رہائش حاصل کی اور لڑکی کو نشہ آور مشروب بلاکر بے ہوشی کے عالم میں زیادتی کی اور شناخت مٹانے کیلیے گلادبا کرقتل کرنے کی کوشش کی لڑکی کے بے ہوش ہونے پر ملزمان اسے مردہ سمجھ کر اسے جھاڑیوں میں پھینک کرفرار ہوگئے تھے پولیس نے لڑکی کو اسپتال پہنچایا جہاں اسکی جان بج گئی لڑکی کے بیان پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور میڈیکل رپورٹ نے بھی نشہ اوار مشروب ، زیادتی اور تشدد گلہ دبانے کے باعث گلے پر نشانات پائے گئے ہیں پولیس نے ملزمان سے تحقیقات کیلیے چودہ روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے شھ روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے گلشن معمار فارم ہاوس میں لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کو17اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے ہفتے کو تھانہ گلشن معمار کے پولیس افسر نے زیادتی اور اقدام قتل کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم شاہ رخ ، احسن اور معاز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے فاضل عدالت میں پیش کیا