صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) پختون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو کرنل شیر خان شہید کے مزار پر جانے سے روک دیا گیا، پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کرنل شیر خان کے مزار پر جانا چاہتے تھے لیکن انہیں کرنل شیر خان کے بھائی نے مزار پر حاضری سے روک دیا۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پختون تحفظ موومنٹ کل صوابی میں جلسہ کرنے والی ہے اسی سلسلے میں پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے صوابی میں کرنل شیر خان شہید کے مزار پر حاضری دینے کے لیے گئے تھے لیکن وہاں پر کرنل شیر خان کے بھائی موجود تھے جو گاؤں نواں کلے جسے اب کرنل شیر خان کلے کہتے ہیں، وہاں پر منظور پشتین اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ گئے تھے لیکن کرنل شیر خان شہید کے بھائی نے منظور پشتین اور ان کے دیگر ساتھیوں کو مزار پر حاضری سے روک دیا، اس موقع پر کرنل شیر خان کے بھائی نے منظور پشتین سے کہا کہ میں آپ لوگوں سے واقف ہوں اور پروپیگنڈے سوشل میڈیا پر دیکھ چکا ہوں۔ کرنل شیر خان کے بھائی نے کہا کہ آپ لوگ پہلے آرمی کے خلاف بولتے ہو اور پھر یہاں آ کر مزار پر حاضر دینا چاہتے ہو۔ اس طرح پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین اور ان کے ساتھ مزار پر حاضری دیے بغیر ہی واپس چلے گئے۔ پختون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو کرنل شیر خان شہید کے مزار پر جانے سے روک دیا گیا، پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کرنل شیر خان کے مزار پر جانا چاہتے تھے لیکن انہیں کرنل شیر خان کے بھائی نے مزار پر حاضری سے روک دیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پختون تحفظ موومنٹ کل صوابی میں جلسہ کرنے والی ہے اسی سلسلے میں پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے صوابی میں کرنل شیر خان شہید کے مزار پر حاضری دینے کے لیے گئے تھے حاضری دیے بغیر ہی واپس چلے گئے۔