ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

حسن اور حسین نواز نے لندن فلیٹس خالی کر دئیے پاکستان کاکونسا بڑابزنس ٹائیکون نے یہ فلیٹس خرید رہا ہے؟ لندن سے آنیوالی سنسنی خیز خبر نے ہلچل مچا دی

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز نے لندن فلیٹس خالی کر کے کسی اور جگہ رہائش اختیار کر لی۔ تفصیلات کے معروف صحافی محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز نے لندن فلیٹس خالی کر دئیے ہیں اور اپناتمام تر سامان منتقل کر کے کسی اور جگہ رہائش اختیار کر لی ہے۔

حسن اور حسین نواز نے برطانیہ میں ایک گھر خرید لیا ہے جبکہ دو مزید پراپرٹیز خریدی ہیں اور یہ پراپرٹیز کسی اور کے نام پر خریدی جا رہی ہیں۔ محمد مالک نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں کی جانب سے لندن کے ایون فیلڈ علاقے میں قائم فلیٹس کو فروخت کرنے کیلئے بھی کوششیں سامنے آئی ہیں۔ محمد مالک کا کہنا تھا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے بڑے رئیل سٹیٹ ٹائیکون نے شریف صاحبزادوں کو یہ پراپرٹیز خریدنے کی پیش کش کی ہے جسے پہلے تو انکار کر دیا گیا تھا لیکن اس کے بعد دوبارہ ان سے رابطہ کرکے فروخت کرنے کی حامی بھر لی گئی ہے۔ محمد مالک کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی جانب سے لندن فلیٹس کو حکومت پاکستان کی حق ملکیت بننے سے قبل قانونی مسئلہ بنانا مقصود ہے اور اسی لئے اسے کسی تیسرے شخص کی ملکیت بنانا چاہتے ہیں۔ محمد مالک نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15اگست تک یہ بات سامنے لائی جا چکی ہو گی کہ حسن اور حسین نواز نے لندن فلیٹس خالی کر دئیے ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان میں احتساب عدالت نے انہیں فلیٹس کے ریفرنس ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو کئی سال پر مشتمل قید بامشقت کی سزا سنائی ہے جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر بھی معاون مجرم قرار پاتےہوئے اڈیالہ جیل میں کئی سال قید بامشقت کی سزا بھگت رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…