پشاور (سی پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بننے والا چائے والا ظفرعلی خان کروڑ پتی نکلا۔تفصیلات کے مطابق باجوڑ سے منتخب ہونے والے گل ظفر علی خان دراصل ایک کروڑ پتی شخصیت ہیں جنہوں نے الیکشن کمیشن میں 3 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔گل ظفر کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق ان کے اثاثوں میں ایک کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد شامل ہے ۔
جب کہ ان کے پاس ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے 2 گھر اور زرعی زمین بھی ہے۔ظفر علی خان ایک نام کسٹم پیڈ گاڑی، 10 تولہ سونے کے مالک ہیں جب کہ ان کے بینک اکانٹ میں 20 لاکھ روپے ہیں اور 10 مالک روپے مالیت کا گھریلو سامان ہے۔نومنتخب رکن قومی اسمبلی ظفر خان گارمنٹس کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور ان کے کل اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 14 لاکھ 80 ہزار روپے ہیں جب کہ ان کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران 14 لاکھ 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔