جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

شہباز شریف کے چہیتے56 افسران 52 کروڑ لے اڑے مگرکیسے؟ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ہاتھ سے لکھا گئی تحریر نیب نے حاصل کر لی پنجاب کمپنیز سکینڈل پر نجی ٹی وی کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

datetime 11  اگست‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہباز شریف کے تحریری حکم پر پنجاب کمپنیز کے 56بیوروکریٹس کو بھاری بھرکم تنخواہوں کی ادائیگی، شہباز شریف کے خلاف قانون تحریری احکامات نیب نے حاصل کر لئے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیب نے کمپنیز سکینڈل کیس میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جس کے مطابق 56 بیورو کریٹس کو بھاری بھرکم تنخواہیں دینے سے

قومی خزانے کو 52 کروڑ کا نقصان پہنچا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب حکومت نے ان بیوروکریٹس کی فہرست نیب کے حوالے کی جنہوں نے تنخواہوں کی مد میں بھاری بھرکم رقم وصول کی تھی۔فہرست میں 62 بیوروکریٹس کا نام شامل تھا جن میں 2 افراد وفات پا چکے ہیں اور 4 افراد کا نام ایک سے زیادہ مرتبہ لکھا گیا تھا جس کے بعد بیوروکریٹس کی اصل تعداد 56 ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے تحریری طور پر کہا گیا تھا کہ زیادہ تنخواہ دینے کا کوئی قانون تو موجود نہیں، مگر اس کے با وجود ان افسروں کو بھاری تنخواہیں دی جائیں۔شہباز شریف کے یہ احکامات بھی نیب نے تحریری شکل میں بطور دستاویزی ثبوت سپریم کورٹ میں جمع کرا دئیے ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق قانون موجود نہ ہونے کی صورت میں 2014 کا فنانس ڈیپارٹمنٹ کا وہ نوٹیفکیشن جس کے ذریعے بھاری بھر کم تنخواہیں دی گئیں، غیر قانونی اور کالعدم ہے۔ ان میں سے 35 بیورو کریٹس رقم واپس کرنے کیلئے راضی ہو گئے ہیں، انہوں نے نیب کو تحریری طور پر کہا ہے کہ وہ تنخواہ کی مد میں لی گئی اضافی رقم جس کا سرے سے قانون ہی موجود نہیں کی واپسی کیلئے راضی ہیں جبکہ باقی بیوروکریٹس کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔واضح رہے کہ ا س سے قبل بھی صاف پانی کمپنی کیس اور دیگر کمپنیز کیسز میں چیف جسٹس بھاری تنخواہ حاصل کرنے والے ان بیوروکریٹس کی تنخواہوں پر اعتراضی ریمارکس دے چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…