عمران خان سے ملاقات کیوں کی؟ بھارتی میڈیا اپنے ہی سفیر پر برس پڑا، عمران خان پر ایسے الزامات عائد کر دئیے کہ جان کر آپ بھی آگ بگولہ ہو جائینگے

11  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا عمران خان سے ملاقات کرنے پر اپنے ہی پاکستان میں تعینات سفیر پر برس پڑا، بھارتی کھلاڑیوں کا دستخط شدہ بلا کپتان کو تحفے میں دینے پر بھی تنقید۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا عمران خان سے ملاقات کرنے پر اپنے ہی پاکستان میں تعینات سفیر اجے بساریہ اور ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ پر برس پڑا ہے اور دونوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں اجے بساریہ اور جے پی سنگھ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارت میں دہشتگردی کروانے اور سرحد پر بھارتی فوجیوں کی موت کا ذمہ دار ہے اور ہمارے ہائی کمشنر پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان کو انکی رہائش گاہ پر جا کر بھارتی ٹیم کے دستخط شدہ بلے کا تحفہ دے رہے ہیں جو کہ بھارتیوں کے خون سے کھلواڑ ہے۔ بھارتی میڈیا نے اپنے پاکستان میں تعینات ہائی کمشنر کی عمران خان سے ملاقات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی متوقع کابینہ میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو انتہا پسند ہیں جن میں شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری جو کہ متوقع وزیر خارجہ اور وزیر دفاع ہونگی جو متعدد بار بھارت پر کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور ریاستی دہشتگردی کا الزام عائد کر چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا عمران خان کی عام الیکشن میں جیت کے بعد قوم سے پہلی تقریر پر بھی سیخ پا نظر آیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں عمران خان کی پہلی تقریر میں مقبوضہ کشمیر کے ذکر اور بھارتی قابض فوج کے کشمیریوں پر مظالم کے ذکر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی تجزیہ کار اور سابق فوجی افسر میجرجنرل (ر)بخشی نے بھارتی میڈیا کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے بھارت کو پاکستان سے اچھے تعلقات سے منع کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت میں دہشتگردی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا اور بھارتی سفیر کو

عمران خان کو مبارکباد اور تحفے میں بلا دینے سے پہلے پٹھان کوٹ، اوڑی اور اپنے ملک میں ہوئے دیگر دہشتگردی کے واقعات میں پاکستان کے ملوث ہونے کے شواہد کو نہیں بھولنا چاہئے۔بھارتی میڈیا پر پاکستان کے متوقع وزیراعظم اور پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور اسے پاک بھارت تعلقات میں بہتری کا دور شروع ہونے سے قبل ہی بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک بار پھر تعلقات کو بگاڑنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…