بیجنگ (این این آئی)چین کے مغربی نیم خود مختارعلاقے نِنگ شا کے ہْوئی نسل کے مسلمانوں نے ایک مسجد کو شہید کرنے کے مجوزہ حکومتی منصوبے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائی ڑْو شہر کی مشہور قدیمی جامع مسجد کو شہیدکا حکومتی نوٹس تین اگست کو جاری کیا گیا تھا۔ حکومت نے اس مسجد کی کمیٹی کو مطلع کیا
کہ تعمیر سے قبل اس عبادت گاہ کے لیے کوئی باضابطہ تعمیری اجازت نامہ حاصل نہیں کیا گیا تھا۔ اس مسجد کے شہید کیے جانے کا امکان ہے تاہم ابھی فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا،ادھر مسجد کی انتظامی کمیٹی اور شہری انتظامیہ کے درمیان اس حوالے سے بات چیت میں پیش رفت نہیں ہو سکی۔ اس مسجد کے باہر سینکڑوں مسمان رات سے جمع ہیں۔