منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

منی لانڈرنگ اسکینڈل 35 ارب روپے تو کچھ بھی نہیں،کتنی بڑی رقم منتقل کی گئی؟مزید 2بے نامی اکاؤنٹس سامنے آگئے ،سنسنی خیز انکشافات

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)کو مزید دو بے نامی اکاؤنٹس کا علم ہوا ہے، جس کے بعد منی لانڈرنگ اسکینڈل 35 ارب روپے مالیت سے کہیں زیادہ رقم کی غیرقانونی منتقلی کا معاملہ بن گیا ہے۔ذمہ دارذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ اسکینڈل میں23ارب روپے کی منی ٹریل مل گئی ہے جبکہ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ(ایف ایم یو)کی جانب سے مزید بے نامی اکاؤنٹس کی اطلاع بھی دی گئی ہے۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ساڑھے 12 ارب روپے کی منی ٹریل حاصل کی جارہی ہے۔اب تک کی گئی تحقیقات سے واقف ذرائع نے بتایاکہ طارق سلطان کے بعد ارم عقیل کا اکاؤنٹ بھی جعلی ثابت ہوا ہے اوراکاؤنٹ اوپننگ فارم پر دستخط بھی جعلی پائے گئے ہیں۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق ارم عقیل نامی اکاؤنٹ سے سوا ارب روپے کی رقم منتقل کی گئی ہے۔سپریم کورٹ میں گزشتہ روز عدنان جاوید پیش ہوا تھا جس کے نام پر چار جعلی اکاؤنٹس کھولے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق عدنان جاوید کے چاروں اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر4ارب روپے منتقل کیے گیے ہیں۔ایف آئی اے سندھ میں منی لانڈرنگ کیس میں 32افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جن میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی شامل ہیں۔نجی بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو ایک بینکار سمیت اسی سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ریجنل آفیسرز سے جعلی اکاؤنٹس کا ریکارڈ مانگ لیا ۔سابق صدر آصف زرداری ان کی بہن فریال تالپور اور حسین لوائی کو رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ طلب کرلیا گیاہے۔ایف آئی اے نے سندھ زون کے افسران کو منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔افسران سے آصف زرداری فریال تالپور اور حسین لوائی کی رقوم منتقلی کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے ۔ جعلی اکاؤنٹس اور ٹرانسفر ہونے والی رقم کا مکمل ریکارڈ بھی ہیڈ کوارٹرز نے مانگ لیا ۔وزارت داخلہ کو گزشتہ تین ماہ میں منی لانڈرنگ سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…