جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک ا نصاف کے اہم رہنما کی نااہلی کا خدشہ، فیصل واڈا کی امریکی شہریت،برطانیہ، دبئی اور ملائشیا میں جائیدادیں، تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے دوہری شہریت سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔جمعہ کو نو منتخب رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

عدالت نے وکیل الیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے پوچھ کر بتائیں فیصل واوڈا نے امریکی شہریت ترک کی ہے یا نہیں؟ درخواست گزار نے عدالت میں بتایا فیصل واوڈا آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے، فیصل واوڈا نے اپنے حلف نامے میں برطانیہ،دبئی اور ملائشیا کی جائیداد قرض شدہ ظاہر کی ہے۔کاغذات نامزدگی میں کسی فارن اکاؤنٹ کا ذکر نہیں ہے،اس غیرملکی جائیدادکی منی ٹریل نہیں دی گئی، ریٹرننگ افسرکے ریکارڈ میں کسی غیرملکی جائیداد کا ذکر نہیں ہے،اربوں کی جائیدادیں رکھنے والے فیصل واوڈا نے 2015 میں کوئی ٹیکس نہیں دیا اور ریٹرننگ افسر نے فیصل واوڈا کے خلاف یہ کہہ کر درخواست مستردکی کہ اس نے دوہری شہریت چھوڑدی ہے۔ریٹرننگ افسر کے ریکارڈ میں امریکی شہریت چھوڑنے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سے فیصل واوڈا کی دوہری شہریت سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔  سندھ ہائی کورٹ نے دوہری شہریت سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔جمعہ کو نو منتخب رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔عدالت نے وکیل الیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے پوچھ کر بتائیں فیصل واوڈا نے امریکی شہریت ترک کی ہے یا نہیں؟

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…