اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت یوسفزئی نے پی کے 23 شانگلہ کے انتخابات کو لعدم قرار دینے کے فیصلے کو ظالمانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن پولنگ اسٹیشنوں پر خواتین نے ووٹ نہیں ڈالا ان پر دوبارہ انتخابات کر ادیں ، یہ تو بہت ہی ظالمانہ فیصلہ ہے کہ سارا الیکشن دوبارہ کرائیں ، یہ آسان کام نہیں ہے ، ہم مڈل کلاس کے لوگ ہیں بڑی مشکل سے الیکشن لڑا ، عوام نے ووٹ دیا۔جمعہ کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شوکت یو سفزئی نے کہا کہ شانگلہ کتنا
مشکل علاقہ ہے وہاں پر الیکشن کرنا اتنا آسان نہیں ہے ، اتنا ظالمانہ فیصلہ تو نہیں ہونا چاہیئے ، الیکشن پر پیسے لگتے ہیں ہمیں کون پیسے دے گا ، میں نے الیکشن بغیر پیسوں کے لڑا ہے دوبارہ میں پھر لوگوں سے چندہ کروں گا ؟، یہ بالکل زیادتی ہے ، انہوں نے کہا کہ میں عدالت جائوں گا ، ہم مڈل کلاس کے لوگ ہیں بڑی مشکل سے الیکشن لڑا ، عوام نے ووٹ دیا ، جن پولنگ اسٹیشنوں پر خواتین نے ووٹ نہیں ڈالا ان پر دوبارہ انتخابات کر ادیں ، یہ تو بہت ہی ظالمانہ فیصلہ ہے کہ سارا الیکشن دوبارہ کرائیں ، یہ آسان کام نہیں ہے ۔