اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

تین بار گنتی کروالی ،اب اور آپ کیلئے کیا کریں؟تحریک انصاف کا خواجہ سعد رفیق سے سوال،سعد رفیق نے پھر بھی ماننے سے انکارکردیا

datetime 8  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ این اے 131 میں تین بار گنتی کے بعد بھی سعد رفیق ناکام ہوئے، اب ان کو نتیجہ قبول کرلینا چاہئے۔ انہوں نے خواجہ سعد رفیق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 3 بار گنتی کروائی ہےآپ نہیں جیت رہیں تو کیا کریں انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بار خواجہ صاحب کی 4 سالوں میں گنتی نہیں کروا سکے اب تو 48 گھنٹوں میں گنتی ہورہی ہے اب نتیجہ مان لینا چاہیے۔انہوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئےاس کا خیر مقدم کیا اورکہا کہ تین بار گنتی کے  بعد بھی سعد رفیق ناکام ہی ہوئے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے دعویٰ کیاتھا کہ پی ایس 5 (یونیک سکول سسٹم)مین بلیوارڈ ڈیفنس میں عمران خان کے 35 ووٹ بوگس نکلے ہیں، ری کاؤنٹنگ میں ڈالی جانیوالی رکاوٹوں سے پردے اٹھنے لگے۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں سعدرفیق نے کہاکہپی ایس 5 ( یونیک سکول سسٹم )مین بلیوارڈ ڈیفنس میں عمران کے 35 ووٹ بوگس نکلے ہیں ری کاؤنٹنگ میں ڈالی جانیوالی رکاوٹوں سے پردے اٹھنے لگے !!!!شرم تم کو مگر نہیں آتی !!!!پی ٹی آئی سپریم کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرنے کے لئے باؤلی ہو رہی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…