پی کے 4سوات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ن لیگ کے ہارے ہوئے رہنما امیر مقام کو بڑا سرپرائز مل گیا

8  اگست‬‮  2018

سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) پی کے 4 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل، پی ٹی آئی کے عزیزاللہ گران کی جیت برقرار ،امیرمقام دوسرے نمبرپر رہے۔ تفصیلات کے مطابق پی کے 4سوات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتیجےمیں بھی پی ٹی آئی کے عزیز اللہ گران کی جیت برقرار ہےجبکہ ن لیگ کے

امیر مقام دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔ حلقے کے مجموعی پولنگ اسٹیشنو ں کی تعداد 105جبکہ 101پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہوچکا تھا جبکہ باقی بچنے والے چار پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل بھی مکمل ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ چار پولنگ اسٹیشنز کے بیگز الیکشن کمیشن عملے کی غلطی کی وجہ سے این اے3 کے ووٹوں کے تھیلوں کے ساتھ مکس ہو گئے تھے جن کو صوبائی الیکشن کمیشن کی اجازت کے بعدمتعلقہ ریٹرنگ افیسرز کو بھیجا جائیگا اور اُس کی ووبارہ گنتی کی گئی۔پی کے 4کے ووٹوں کی گنتی میں 101پولنگ سٹیشنز کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے امیدوار آگے ہیں جبکہ باقی ماندہ چار پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کو ملا کر بھی امیر مقام دوسرے نمبر پر رہےہیں۔ پی ٹی آئی کے عزیز اللہ گران کو امیر مقام پر 180ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ دریں اثنالاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی این اے 73 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی۔بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عثمان ڈار کی جانب سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔عثمان ڈار نے ایڈوکیٹ انیس ہاشمی کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ سیالکوٹ این اے 73 سے انتخاب لڑا اور دوسرے نمبر پر رہا،

ریٹرنگ افسر نے فارم 45 پولنگ ایجنٹس کو فراہم نہیں کیا۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ خواجہ آصف سے صرف 1406 وٹوں سے شکست ہوئی، ریٹرنگ افسر کو حلقے کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی جسے مسترد کر دیا گیا، عدالت حلقے میں دوبارہ گنتی کروانے کا حکم صادر کرے۔تاہم لاہور ہائیکورٹ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…