پیرس(نیوز ڈیسک )موسمیاتی ماہرین کی رائے میں تحفظ ماحول کے پیرس معاہدے کے باوجود انتہائی گرم موسم کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک تازہ جائزے میں کہاگیاکہ اس صورتحال میں زمینی درجہ حرارت میں چار سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے سطح سمندر ساٹھ میٹر تک بلند ہو سکتی ہے۔ اس طرح دنیا کے متعدد علاقے زیر آب آ سکتے ہیں اور ایمازون کے جنگلات کے طرح بے شمار مقامات کا ماحولیاتی نظام بری طرح متاثر ہو جائے گا۔
ماہرین نے خبردار کیا کہ ایسی صورت میں ایکو سسٹم کے متاثر ہونے کے سلسلے کو روکا نہیں جا سکے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ماہرین کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سطح سمندر بلند ہونے سے بھارتی شہر ممبئی زیر آب آسکتا ہے جبکہ کئی ساحلی شہر بھی شدید خطرے میں ہیں تاہم ماہرین کا کہنا تھا کہ بلند پر ہونے کی وجہ سے کراچی شہر محفوظ ہے اور اس کے ساحل میں اضافے کا امکان ہے جس سے اس کی سمندری سرحد میں بین الاقوامی قانون کے مطابق خود بخود اضافہ ہو جائے گا۔