بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کتنے سال وزیراعظم رہیں گے؟ نواز شریف کی اقتدار سے بے دخلی اور سزا سے متعلق حرف بہ حرف درست پیش گوئی کرنیوالے معروف ماہر نجوم نے کپتان بارے کیا پیش گوئی کر دی؟

datetime 7  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کے اقتدار سے اترنے اور سزا ہونے کی حرف بہ حرف درست پیش گوئی کرنیوالے ماہر علم نجوم نے عمران خان کے دور اقتدار کے عرصے سے متعلق حیران کن پیش گوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق معروف ماہر علم نجوم ایم اے شہزاد خان نے عمران خان کے دور اقتدار کے عرصے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ

عمران خان آئندہ 10 سال تک وزارت عظمیٰ کے عہدے پر تعینات رہیں گے۔ اس حوالے سے علم نجوم کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے اپنی فیس بک پوسٹ پر ایم اے شہزاد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا زائچہ بتاتا ہے کہ وہ اس وقت ’’یوگی راج‘‘پوزیشن میں ہیں۔ واضح رہے کہ سنسکرت میں ’’یوگ‘‘سے مراد زمانہ اور ’’راج‘‘سے مراد اقتدار یا حکمرانی کے ہوتے ہیں۔ اور عمران خان کے علاوہ اس وقت پاکستان میں کسی شخص کا ستارہ اس پوزیشن میں نہیں۔ ایم اے شہزاد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قسمت اس وقت اس پوزیشن میں ہے جیسی ماضی میں شہباز شریف ، جنرل (ر) پرویز مشرف ، ضیاء الحق،،حامد کرزئی،، اوبامہ، جارج بُش،،منموہن سنگھ اور حسینہ واجد سمیت کئی عالمی لیڈروں کی رہ چکی ہے۔ خیال رہے کہ ایم اے شہزاد خان نے نواز شریف کے اقتدار سے اترنے اور سزا ہونے کی پیشگوئی کیساتھ شکوک و شبہات کےدور میں عام انتخابات 2018کے بروقت انعقاد کی بھی پیش گوئی کی تھی جو کہ حرف بہ حرف درست ثابت ہوئی ہیں۔یہاں یہ بات بھی نہایت قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف کی جیت اور عمران خان کے پاکستان کے متوقع وزیراعظم کے طور پر سامنے آنے کے بعد ان کے کئی سیاسی حریف اور سیاسی مبصرین ان کی جلد حکومت کے خاتمے کے دعوے کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایسے میں ایم اے شہزاد خان کی پیش گوئی کیا درست ثابت ہوتی ہے یہ آنیوالا وقت ہی بتا پائے گا۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…