اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کے پاس جانے سے گریزکا عندیہ،تحریک انصاف میں آکر اگر کسی نے یہ کام کردیا تو سمجھو ہم فیل ہوگئے ،اسد عمر کا نجی ٹی وی کو انٹرویو ،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 6  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا ہماری ترجیحات میں شامل ہوسکتا ہے، ملکی معیشت کی موجودہ حالت کو بھی دیکھنا ہوگا، ملک پر قرضہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، عمران خان ملکی وسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر 10ارب ڈالر ہیں، دہشتگردی کی فنڈنگ روکنا ہماری ذمہ داری ہے، پی ٹی آئی میں آکر کوئی جرائم پیشہ چھپ گیا تو سمجھو ہم فیل ہوگئے،

سیکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان کا بنی گالہ میں قیام ممکن نہیں ہے، وفاق میں پی ٹی آئی 172ہدف سے آگے جاچکی ہے۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کو ملکی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا ہماری ترجیحات میں شامل ہوسکتا ہے۔ اس وقت ملکی معیشت کی حالت کو بھی دیکھنا ہوگا، ملک پر قرضہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، معیشت کی بہتری کیلئے تمام آپریشنز زیر غور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری میں مشکلات ہیں، بیرون مقیم پاکستانی پیسہ اپنے ملک میں لانے کیلئے تیار رہیں۔ اگر کوئی جرائم پیشہ فرد تحریک انصاف کی چھتری تلے چھپ کر بچ نکلا تو سمجھو ہم فیل ہوگئے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو منافع بخش پیکج دینگے۔ دہشتگردوں کی فنڈنگ روکنا ہماری ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے بعد وزارتوں کے فیصلے ہوں گے، وزیراعظم کی تقریب حلف برداری 15اگست کو ہوسکتی ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث ڈی چوک پر حلف برداری کی تقریب ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2سے 3روز میں فیصلے فائنل ہوسکتے ہیں۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث بنی گالا میں بھی عمران خان کا قیام ممکن نہیں ہے اور وہ وزیراعظم ہاؤس میں بھی قیام نہیں کرینگے۔پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے زیادہ آپشنز ہیں۔ ہوسکتا ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی نامزدگی کا اعلان (آج) ہوجائے۔ اسد عمر نے کہا کہ وفاق میں پی ٹی آئی 172کے ہدف سے آگے جا چکی ہے۔ ہم ایف بی آر میں شفافیت یقینی بنائیں گے۔ نظام میں جتنی شفافیت آئے گی جرم کرنا اتنا مشکل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اسمبلی میں وزیراعظم کے اوپر بھی سوال وجواب کا سیشن ہونا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…