ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے وفاق اور پنجاب میں وزراء کون کون ہونگے؟ بڑے فیصلے کرلئے گئے ،نام منظر عام پر آگئے،تفصیلات جاری

datetime 6  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے اسد عمر، پرویز خٹک، چودھری محمد سرور، فواد چودھری ، شیریں مزاری کو وفاقی کابینہ ، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، عارف عباسی، راجہ محمد بشارت کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی اور پنجاب حکومت کے چند متوقع وزراء کے نام سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پہلے ہی عمران خان کی کابینہ مختصر رکھنے کا اعلان کرچکی ہے ،نئی کابینہ میں پا رٹی کے اہم ارکان کیساتھ مسلم لیگ(ق) ، بی اے پی اور ایم کیو ایم کو بھی وزارتیں دی جائینگی ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء میں اسد عمر، پرویز خٹک، چوہدری محمد سرور، زرتاج گل، ڈاکٹر عارف علوی، فواد چودھری،شیریں مزاری شامل ہیں جن کے قلم دانوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی طرف سے طارق بشیر چیمہ وزارت کے امیدوار ہیں جبکہ بی اے پی اور ایم کیو ایم کے وفاقی وزاء کے نام تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں۔ان دونوں جماعتوں میں سے بھی 1،1 وزیر عمران خان کی کابینہ کا حصہ ہوگا۔دوسری جانب پنجاب کے متوقع وزراء میں میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، اسلم اقبال، سبطین خان، عارف عباسی جبکہ مسلم لیگ (ق) کی طرف سے راجہ محمد بشارت مضبوط امیدوار ہیں۔  پاکستان تحریک انصاف نے اسد عمر، پرویز خٹک، چودھری محمد سرور، فواد چودھری ، شیریں مزاری کو وفاقی کابینہ ، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، عارف عباسی، راجہ محمد بشارت کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی اور پنجاب حکومت کے چند متوقع وزراء کے نام سامنے آئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…