ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زرداری کی سیاست جو کسی کو سمجھ نہ آئے، آخری موقعے پر بڑا سرپرائز دے دیا، ن لیگ ششدر، بڑے بڑے خواب چکنا چور ہو گئے، حیرت انگیز صورتحال

datetime 6  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہاتھ کر گئی، پنجاب میں پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو حکومت سازی میں مدد دینے سے انکار کر دیا ہے، ن لیگ کی پیپلز پارٹی کو منانے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں، واضح رہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی مرکز میں سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے لیے تو مشترکہ اُمیدوار لانے پر متفق ہیں مگر پنجاب میں حکومت کے قیام کے لیے مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کو اپنے ساتھ ملانے میں ناکام رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ن لیگ سے بات چیت جاری ہے لیکن پارٹی قیادت نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ن لیگ کے اندر ایک بڑے گروپ کا یہ کہنا ہے کہ سپیکر کے انتخاب میں پیپلز پارٹی ہم سے ووٹ لے کر وزیراعظم کے انتخاب میں ہاتھ نہ کر جائے اور اگر ایسا ہوا تو ہماری سیاست یکسر ختم ہو جائے گی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قیادت کا اجلاس آج ماڈل ٹاؤن لاہور طلب کر لیا، اجلا س میں ن لیگ نئے سرے سے اپنی حکمت عملی طے کرے گی اور مشاورت کی جائے گی کہ اتحادی سیاست سے ن لیگ کو خسار ے کا سامنا ہوگا یا فوائد ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن تنہا اپوزیشن کی سیاست کر نے پر غور کررہی ہے۔کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا جائیگا۔اس بات کا بھی امکان ہے کہ قومی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے موقع پر بھی مسلم لیگ ن اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار کو ووٹ نہیں دیا جائے گا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کرکے اپوزیشن کرنے سے ن لیگ کو پنجاب میں ارکان اور کارکنا ن کی طرف سے شدید تنقید کا سا مناہے۔ ن لیگ کی پیپلز پارٹی کو منانے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں، واضح رہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی مرکز میں سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے لیے تو مشترکہ اُمیدوار لانے پر متفق ہیں مگر پنجاب میں حکومت کے قیام کے لیے مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کو اپنے ساتھ ملانے میں ناکام رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…