پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مجھے صدر بنوا دیں۔۔۔ فضل الرحمن نے کس سے اچانک بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

datetime 6  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کپتان کی پرویز خٹک کو صدر بننے کی پیشکش، سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ وزیر داخلہ بننے کے خواہش مند، مولانا فضل الرحمن لوگوں کو کہتے پھر رہے ہیں کہ مجھے صدر بنوا دیں، ایک انکار کر رہا ہے تو دوسرا اس عہدے کے پیچھے بھاگ رہا ہے، معروف صحافی محمد مالک کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

معروف صحافی محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے پرویز خٹک کو صدر بننے کی پیش کش کی ہے تاہم سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے انکار کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہےتاہم دوسری جانب فضل الرحمن لوگوں سے کہتے پھر رہے ہیں کہ مجھے صدر بنوا دو۔ ۔ محمد مالک کا کہنا تھا کہ ایک طرف ایک صدر بننے سے انکار کر رہا تو دوسرا اس عہدے کے پیچھے بھاگ رہا ہے۔ واضح رہے کہ کئی سالوں سے منسٹر انکلیو میں شاہانہ طرز رہائش رکھنے والے مولانا فضل الرحمن عام انتخابات 2018میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب نہ ہو سکے اور انہیں دونوں نشستوں پر شکست ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے سرکاری طور پر منسٹر انکلیو میں ملنے والی رہائش گاہ خالی کر دی ہے اور اپنا ڈیرہ سینیٹر طلحہ محمود کے فارم ہاؤس میں جما لیاہے۔مولانا فضل الرحمن اپنی سیاسی سرگرمیاں بھی یہیں سے جاری رکھیں گے۔عام انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد یہ فضل الرحمن ہی تھے جنہوں نے فوری طور پر شدید ردعمل دیتے ہوئے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا ۔ فضل الرحمن نے اسمبلی سے حلف لینے کے بھی امکان کو مسترد کر تے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جماعت کے نو منتخب اراکین حلف نہیں اٹھائیں گے جس کے بعد اے پی سی میں بھی مولانا فضل الرحمن کا یہی مؤقف سامنے آیا تھا اور پیپلزپارٹی نے اس مؤقف کی حامی جماعتوں سے مذاکرات کے بعد انہیں اسمبلیوں سے حلف لینے کیلئے قائل کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…