منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اقتدار سنبھالتے ہی تحریک انصاف کو کون سی پالیسی بہتر بنانا ہوگی؟جہانگیر ترین نے عمران خان کو مشورہ دے ڈالا

datetime 6  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت بنانے کے بعد ملک کو موجودہ اقتصادی بحران سے نکالنے کیلئے غیرمعمولی اور ٹھوس اقدامات کرے گی۔ وہ پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے پیر کو بنی گالہ میں ان سے ملاقات کی۔

پاکستان فرنیچر کونسل کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ نئی منتخب حکومت سب سے پہلے بیل آوٹ پیکیج کی جانب جائے گی جس کے بعد معیشت میں مسابقت کی بحالی پر توجہ دی جائے گی۔ اس مقصد کے لئے 20 سے 25 سال درکار ہیں جبکہ ہنر مند افرادی قوت اور تعلیم یافتہ لوگوں کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ٹیکس پالیسی بہتر بنانی چاہیے جس میں نئے صنعتی یونٹس لگانے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ تمام خود مختار اور نیم مختار اداروں کے موجودہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی جائے گی۔ جہانگیر ترین نے مقامی فرنیچر انڈسٹری کے فروغ کے لئے پاکستان فرنیچر کونسل کے کردار کو سراہا اور فرنیچر کے شعبہ کی ترقی کے لئے حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر میاں کاشف اشفاق اس امید کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان میں فرنیچر کے شعبہ کی ترقی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبہ کو ماضی میں بری طرح نظر انداز کیا گیا ہے، ہمیں اس شعبہ کے فروغ کے لئے پالیسیاں تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہم قیمتوں کے لحاظ سے چین کی مارکیٹ کا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ چین میں بڑی تعداد میں ہنرمند افرادی قوت دستیاب ہے۔

وہاں ایک ہزار سے زیادہ ٹیکنیکل سکول ہیں جہاں گیارہ ملین سے زائد لوگ زیر تربیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مقامی مینوفیکچررز کو مطلوبہ تعاون اور بین الاقوامی مارکیٹ میں رسائی میں مدد دی جائے تو یہ صنعت ملکی معیشت میں کردار ادا کر سکے گی۔ اس موقع پر سینیٹر محمد سرور، عاصم نذیر، چوہدری محمد اشفاق اور پاکستان فرنیچر کونسل کے سیکرٹری عاقل سردار بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…