لاہور (ا ین این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و نومنتخب رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ لے کر آنے والی جماعت کا مقابلہ کرنے کی ضرورت نہیں عوامی مینڈیٹ چر انے والوں کے اصل چہرے بہت جلد سامنے آجا ئیں گے، مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہو نیوالے ترقیاتی کاموں کو عوام کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے، ہماری جڑیںعوام کے اندر مضبوط ہیں عوام کی خدمت کے عمل کو جاری رکھیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اپنے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سعدیہ تیمور ،میاں مرغوب، چوہدری عبدالمجید ، چن نمبردار، سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت اور اسے تحفظ دیئے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑ ھ سکتا، جمہوریت کی بالا دستی اور عوام کے لیے اپنی جدوجہد جار ی رکھیں گے تمام رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود پنجاب میں مسلم لیگ (ن) بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے۔