جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

سپریم کورٹ سے نا اہل جہانگیر ترین بنی گالہ میں بیٹھ کر کیا فیصلے کر رہے ہیں؟ کن اداروں کے سربراہوں کو تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 6  اگست‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت بنانے کے بعد ملک کو موجودہ اقتصادی بحران سے نکالنے کیلئے غیرمعمولی اور ٹھوس اقدامات کرے گی۔ وہ پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے پیر کو بنی گالہ میں ان سے ملاقات کی۔ پاکستان فرنیچر کونسل کی جانب سے

جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ نئی منتخب حکومت سب سے پہلے بیل آوٹ پیکج کی جانب جائے گی جس کے بعد معیشت میں مسابقت کی بحالی پر توجہ دی جائے گی۔ اس مقصد کے لئے 20 سے 25 سال درکار ہیں جبکہ ہنر مند افرادی قوت اور تعلیم یافتہ لوگوں کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ٹیکس پالیسی بہتر بنانی چاہیے جس میں نئے صنعتی یونٹس لگانے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ تمام خود مختار اور نیم مختار اداروں کے موجودہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی جائے گی۔ جہانگیر ترین نے مقامی فرنیچر انڈسٹری کے فروغ کے لئے پاکستان فرنیچر کونسل کے کردار کو سراہا اور فرنیچر کے شعبہ کی ترقی کے لئے حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر میاں کاشف اشفاق اس امید کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان میں فرنیچر کے شعبہ کی ترقی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبہ کو ماضی میں بری طرح نظر انداز کیا گیا ہے، ہمیں اس شعبہ کے فروغ کے لئے پالیسیاں تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہم قیمتوں کے لحاظ سے چین کی مارکیٹ کا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ چین میں بڑی تعداد میں ہنرمند افرادی قوت دستیاب ہے، وہاں ایک ہزار سے زیادہ ٹیکنیکل سکول ہیں جہاں گیارہ ملین سے زائد لوگ زیر تربیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مقامی مینوفکچررز کو مطلوبہ تعاون اور بین الاقوامی مارکیٹ میں رسائی میں مدد دی جائے تو یہ صنعت ملکی معیشت میں کردار ادا کر سکے گی۔ اس موقع پر سینیٹر محمد سرور، عاصم نذیر، چوہدری محمد اشفاق اور پاکستان فرنیچر کونسل کے سیکرٹری عاقل سردار بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…