اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نہ بنی گالا، نہ پرائم منسٹر ہائوس اور نہ ہی سپیکر ہائوس بلکہ وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کس جگہ رہائش رکھنے والے ہیں، فیصلہ کر لیا گیا

datetime 6  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نہ بنی گالا، نہ پرائم منسٹر ہائوس اور نہ ہی سپیکر ہائوس بلکہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد کہاں رہیں گے، جگہ کا انتخاب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے عام انتخابات میں جیت کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں سادگی اختیار کرنے اور پرائم منسٹر ہائوس میں رہائش اختیار نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد میڈیا پر یہ بات سامنے

آئی تھی کہ عمران خان منسٹر انکلیو میں سپیکر ہائوس منتقل ہونگے تاہم کچھ سیاسی رہنماؤں کی طرف سے اعتراض کیا گیا اور کہا گیا ہ عمران خان اسپیکر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کرسکتے، اسپیکر ہاؤس پارلیمنٹ کی پراپرٹی ہے ، دوسری جانب سکیورٹی اداروں نے بھی سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا مگر اب اس کا حل نکال لیا گیا ہے اورخبر سامنے آئی ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد نہ ہی بنی گالا، نہ پرائم منسٹر ہائوس اور نہ ہی سپیکر ہائوس میں شفٹ ہونگے بلکہ وہ پنجاب ہائوس کو اپنی رہائش گاہ بنائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کی رہائش گاہ کے لیے پنجاب ہاؤس کو فیورٹ قرار دیا جا رہاہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب ہاؤس کوسکیورٹی کے حوالے سے بھی مناسب جگہ قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں عوامی ٹیکس کے پیسوں کو قومی دولت قرار دیتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان پیسوں کی حفاظت کرینگے جبکہ ملک میں ٹیکس اصلاحات کا نظام بھی لائیں گے۔ عمران خان نے پولیس کے نظام کو بھی ملک میں خرابی کی جڑ قرار دیتے ہوئے اسے میں بھی اصلاحات کا وعدہ کیا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کو اہم اتحادی قرار دیا جبکہ اس موقع پر چین کا بھی ذکر کیا جبکہ بھارت کو بھی مقبوضہ کشمیر اور دیگر دیرینہ حل طلب مسائل کیلئے مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے دوستی کی پیش کش کی تھی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…