اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کو حلف لینے سے روکنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو حلف لینے سے روکنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔نجی ٹی وی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر سماعت کی، درخواست گزار حافظ احتشام ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں، ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان پر سنگین الزامات عائد کئے، ایسے شخص کا وزیراعظم بننا ملکی سالمیت اور وقار کیخلاف ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا عدالت ریحام خان کو بھی لگائے جانے الزامات کے شواہد فراہم کرنے کا حکم دے۔ درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور ریحام خان کو فریق بنایا گیا ہے۔