اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان باقاعدہ طور پر وزیراعظم نامزد سپیکر قومی اسمبلی کون ہو گا؟دھماکہ خیز خبر نے ہر کسی کو حیران کر دیا

datetime 6  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، عمران خان وزیراعظم نامزد، شاہ محمود قریشی کا نام سپیکر قومی اسمبلی کیلئے فائنل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کو باقاعدہ طور پر وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عمران خان بھاری پروٹوکول کےہمراہ بنی گالا سے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل پہنچے جہاں انہوں نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں عمران خان

کو باقاعدہ طور پر وزیراعظم نامزد کر دیا ہے جبکہ سپیکر قومی اسمبلی کیلئے شاہ محمود قریشی کا نام فائنل کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ معروف صحافی حامد میر نے اپنے آج کے کالم میں انکشاف کیا تھا کہ عمران خان نے ملاقات میں انہیں پارٹی رہنما کا نام بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اسے وزیر خارجہ کے طور پر سامنے لانا چاہتے ہیں مگر وہ پارٹی رہنما سپیکر قومی اسمبلی بننا چاہتا ہے۔ تاہم حامد میر نے شاہ محمود کا نام نہیں لیا تھا مگر اب آنیوالی خبر میں یہ بات سامنے آگئی ہے کہ عمران خان شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ بنانا چاہتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…