منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہمارے بغیر عمران وزیراعظم نہیں بن سکتےاور اگر۔۔ تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی کو متحدہ کیخلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا ایم کیو ایم نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا، پی ٹی آئی میں ہلچل مچ گئی

datetime 6  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ دیسک)ہمارے بغیر عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتے، تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی کے بیان پر متحدہ کا شدید ردعمل ، عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت کو خبردار کردیا ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی کی جانب سے متحدہ سے اتحاد کو مجبوری اور اس پر لگائے گئے الزامات پر قائم رہنے کے بیان کے بعد متحدہ کی جانب سے

شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور متحدہ کی قیادت نے تحریک انصاف کی قیادت سے فردوس شمیم نقوی کے خلاف کارروائی اور ان کے بیان کو پی ٹی آئی متحدہ کے اتحاد کیلئے خطرناک قرار دیا ہے۔ یم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے فردوس شمیم نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو ہمیشہ مایوس کیا اس لیے ہم نے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کیا، ہماری حمایت کے بغیر عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکتے، اگر یہی معاملات رہے تو ساتھ چلنے میں مشکلات پیدا ہوتی رہیں گی۔دوسری جانب مئیر کراچی وسیم اختر نے بھی کہا ہے کہ میرے خلاف بولنے والے اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لیے مجھے نشانہ بناتے ہیں، فردوس شمیم اپنی قیادت سے بات کریں اور پوچھیں کہ ایم کیو ایم کتنی اہمیت رکھتی ہے، یہ بیانات صرف سستی شہرت کے لیے دئیے جا رہے ہیں۔خواجہ اظہار الحسن نے عمران خان اور جہانگیر ترین سے مطالبہ کیا کہ وہ فردوس شمیم نقوی کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کریں۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین کی دعوت پر دو روز قبل ایم کیو ایم کے وفد نے بنی گالا میں عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت سے ملاقات کی تھی جس میں مذاکرات کے بعد ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان حکومت سازی کیلئے مدد فراہم کرنے پر ایک فارمولہ طے پایا تھا اور ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں قائدایوان کے انتخاب میں عمران خان کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ دوسری جانب پیپلزپارٹی نے بھی ایم کیو ایم کی جانب سے تحریک انصاف  کے ساتھ قومی اسمبلی میں اتحاد کی صورت میں متحدہ کیساتھ صوبائی اسمبلی میں اتحاد نہ ہونے کا کہا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…