پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

گورنر گلگت بلتستان بھی تبدیل،پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اہم شخصیت کو گورنر گلگت بلتستان مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ر )پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری گلگت بلتستان صابر حسین کو نیا گورنر گلگت بلتستان لگائے جانے کا امکان ہے ۔ پی ٹی آئی قیادت قبل از یں مسلم لیگ ن کی سابق حکومت کی جانب سے مقرر کردہ تمام گورنرز کو تبدیل کرنے کا عندیہ دے چکی ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی گورنر شپ کیلئے چھ ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔ جس میں سے صابر حسین کا نام سر فہرست ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے گورنر گلگت بلتستان کیلئے سب سے فیورٹ نام صابر حسین ہیں جبکہ اس دوڑ میں سابق ڈی آئی جی حشمت خان ، سابق کنونےئر پی ٹی آئی ڈاکٹر محمد زمان ، اکبر حسین اکبر، جسٹس (ر)جعفر شاہ اور پی ٹی آئی جی بی کے سینئر نائب صدر شاہ نصیر بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر محمد زمان2015میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑچکے ہیں۔ اور اس وقت انہیں ایک خفیہ ادارے کے آفیسر کے ساتھ جھگڑے کے سلسلے میں انکوائری کا سامنا ہے ۔ جبکہ اکبر حسین اکبر نے 2015میں پی ٹی آئی میں شمولیت ا ختیار کی تھی ، اس سے قبل وہ پاکستان مسلم لیگ ]ق )کا حصہ تھے۔ جسٹس (ر) جعفر شاہ 2017میں پاکستان تحریک میں شامل ہوئے ۔تاہم موجودہ صورتحال میں صابر حسین کو گورنر گلگت بلتستان کیلئے سب سے فیورٹ امیدوار قرار دیا جارہا ہے ۔ صابر حسین کا تعلیمی پس منظر بھی اچھا ہے ۔ وہ آرمی پبلک سکول کے پرنسپل کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔ صابر حسین نے 2009میں پی ٹی آئی کو جی بی میں متعارف کروایا جبکہ الیکشن تر ازو کے نشان پر لڑا اور 2015میں پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود وہ پارٹی سے مخلص رہے ،انہیں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتوں کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا بھی سامنا رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…