پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ایم کیو ایم سے اتحاد پر تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی،اہم رہنما نے متحدہ پر سنگین الزامات عائد کردیئے ،ڈبے کھلنے کا ڈر نہیں، دھماکہ خیز اعلان

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرا چی (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کراچی ڈویژن کے صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پر جو الزامات لگائے ان پر قائم ہیں، مجبوری میں ایم کیو ایم کے پاس گئے کیونکہ ہمیں ووٹ پورے کرنے تھے۔اتوار کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر شمیم نقوی نے کہا کہ ہم مجبوری میں ایم کیو ایم کے پاس گئے کیونکہ ہمیں ووٹ پورے کرنے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کو الیکشن میں شکست میئر کراچی وسیم اختر کی وجہ سے ہوئی، کراچی میں الیکشن صاف وشفاف ہوئے، ڈبے کھلنے کا ڈر نہیں ہے۔فردوس شمیم نے کہا کہ ایم کیو ایم پر جو الزامات لگائے میں ان پر قائم ہوں،ہم مجبوری میں ایم کیو ایم کے پاس گئے کیونکہ ہمیں ووٹ پورے کرنے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم، پی ایس پی اور اے پی ایم ایل کے کارکن پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں، 35 سال میں قوم سے کئی وعدے کیے گئے لیکن پورے نہیں ہوئے، پارٹی میں شامل ہونے والوں سے کہا ہے ان کا کرمنل ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔فردوس شمیم نے کہا کہ ہم اپنی صفوں میں جرائم پیشہ افراد کو شامل نہیں کر سکتے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان مرکز میں حکومت سازی کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ایم کیوایم نے پی ٹی آئی سے کراچی میں اپنے دفاتر کو کھلوانے کی یقین دہانی مانگی ہے جب کہ سندھ اسمبلی میں لیڈرآف اپوزیشن اور گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانے کے لیے بھی تعاون کا کہا گیا ہے۔ایم کیوایم نے تحریک انصاف سے کراچی سے متعلق ہر قسم کے امور میں اعتماد میں لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے،



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…