اسلام آباد (این این آئی)نازیبا الفاظ استعمال کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے کا امکان ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق نازیبا الفاظ کے استعمال کیس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کئے جانے کا امکان ہے ،پرویز خٹک قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25،جبکہ صوبائی اسمبلی میں پی کے 50اور پی کی64 سے کامیاب ہوئے
،پرویز خٹک کے نازیبا زبان کے استعمال کے خلاف کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے،جس کا فیصلہ 9 اگست کو سنایا جائے گا،الیکشن کمیشن پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن فیصلے کے ساتھ مشروط کر چکا ہے جبکہ گزشتہ دنوں پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی بھی مانگی تھی۔واضح رہے پرویز خٹک نے الیکشن مہم کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف پشتو میں نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے ۔