پشاور(آئی این پی )نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سابق جسٹس دوست محمد خان نے قربانی کے جانوروں، سبزیوں اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء کو افغانستان بر آمد کرنے کیلئے تمام اجازت نامے منسوخ کر دیئے ہی۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو فیصلے پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی، یہ حکم عید الاضحیٰ تک
نافذ العمل رہے گا۔انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانوروں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی سمگلنگ سے مقامی مارکیٹس میں قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے جو غریب عوام کیلئے انتہائی تکلیف کا باعث بنتا ہے لہٰذا صوبے سے باہر سمگلنگ کے عمل کو روکنا ضروری ہے تاکہ مقامی لوگوں کی خریداری کی استعداد متاثر نہ ہونے پائے۔