جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

نوجوان نسل سیاست میں آگے آئے، الیکشن لڑنے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا، جیت کر کون سا عہدہ سنبھالنا ہے؟ چوہدری شجاعت ے حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو سیاست میں آگے آنا چاہئے اور اس کی ابتدا انہوں نے اپنے گھر سے مونس الٰہی اور حسین الٰہی کے ذریعہ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وسیع تر ملکی مفاد میں این اے 65 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ سردار ممتاز ٹمن اور اہل علاقہ کے اصرار پر کیا تاکہ حکومت اور اپوزیشن میں ملک و قوم کی بہتری کیلئے افہام و تفہیم کیلئے کوئی معاونت کر سکوں،

میں وزیراعظم کے علاوہ سینیٹر اور چھ بار رکن قومی اسمبلی رہ چکا ہوں، وزارتِ عظمیٰ کے بعد اب کوئی وزارت یا حکومتی عہدہ قبول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر تلہ گنگ، چکوال کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ پاکستان اور عوام کا خیال رکھا جائے اور کسی نہ کسی طریقہ سے ان کی خدمت کی جائے، میں انشاء اللہ منتخب ہونے کے بعد اہل علاقہ کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نئی نسل سے بہت سی توقعات ہیں، ہم سب بزرگوں کو ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، ہم نے اپنی پارٹی اور خاندان میں ابتدا کر دی ہے، میرے بھائی وجاہت حسین کے 26 سالہ بیٹے حسین الٰہی 37 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے ایم این اے منتخب ہوئے ہیں جبکہ چودھری پرویزالٰہی کے بیٹے مونس الٰہی پچھلے الیکشن میں اپنے حریف کو 26 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہرا کر ایم پی اے بنے تھے، ماشاء اللہ دونوں پڑھے لکھے اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کی اہلیت اور جذبہ رکھتے ہیں، خاندان اور پارٹی کو ان سے بہت امیدیں ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ حالات کے تقاضا کے مطابق ذاتی اختلافات اور مفادات پس پشت ڈال کر ملک و قوم کیلئے کام نہ کیا تو کوئی ملک بھی ہماری مدد کیلئے تیار نہیں ہو گا، عمران خان نے ملکی بہتری کا پلان دیا ہے اور ان میں جذبہ بھی ہے اس لیے ہم سب کا فرض ہے کہ ان کو کامیاب بنائیں تاکہ ملکی حالت بہتر ہو۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…