بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد فوری طور پر یہ کام نہ کیا تو پھر ان کا حکومت کرنا مشکل ہو جائے گا، سہیل وڑائچ نے خبردار کردیا

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر چکی ہے اور عمران خان نئے وزیراعظم بنتے ہوئے نظر آ رہے ہیں لیکن اس کے برعکس تمام اپوزیشن جماعتیں ان کے خلاف متحد ہو چکی ہیں تمام جماعتوں نے عمران خان کے خلاف ایک دوسرے سے ہاتھ ملا لیا ہے،

معروف صحافی سہیل وڑائچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا بہت بڑا امتحان ہے کیونکہ یہ سارے لوگ حکومتوں میں پہلے رہ چکے ہیں اور تحریک انصاف کو ثابت کرنا ہے کے ان کی حکومت سب سے مختلف ہے اور تحریک انصاف نے پہلے 100 دنوں میں ہی اپنے کاموں کی دھاک بٹھانی ہے۔ معروف صحافی سہیل وڑائچ نے دوران گفتگو کہا کہ عام طور پر جو معاشی اقدامات ہوتے ہیں اُن کا نتیجہ آنے میں تو وقت لگتا ہے، شروع کے اقدامات تو عوام کو ریلیف دینا ہوتا ہے، جیسے بجلی، پانی اور گیس وغیرہ ان میں کیسے ریلیف دیا جا سکتا ہے تو یہ بھی مشکل لگتا ہے، سہیل وڑائچ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ سب سے آسان یہ ہو گا کہ ٹریفک کے قوانین اور عدالتوں کا جو نظام ہے اس کا کوئی ٹائم فریم کیا جائے اور ٹریفک قوانین کو بہتر کیا جائے اور پروٹوکول اور وی آئی پی موومنٹس کو بند کیا جائے یہ چند ایسے اقدامات ہو سکتے ہیں جو پہلے سو دنوں میں کرنے سے دھاک بٹھا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک بڑی اپوزیشن کی موجودگی میں عمران خان پر بہت دباؤ ہو گا کہ وہ کارکردگی دکھائیں، بہتر گورنس دکھائیں اور عمران خان کا پہلا امتحان وزیراعلیٰ کی تقرری کی صورت میں ہو گا، سہیل وڑائچ نے کہا کہ اگر عمران خان نے پنجاب میں کوئی کمزور وزیراعلیٰ لگایا یا کوئی ایسا وزیر لگایا جو اپنی طاقت نہ لگا سکا اور اپنے اردگرد لوگوں کو اکٹھا نہ کر سکا تو پھر یوں سمجھا جائے کہ اگر لاہور میں کوئی کامیابی نہیں دکھا سکے تو ان کے لیے اسلام آباد میں بھی حکومت کرنا مشکل ہو گا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…