اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزرات عظمیٰ کے حلف سے روکنے کی درخواستوں پرسماعت (آج)پیر 6اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پی ٹی آئی چیئرمین کی نااہلی اور وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے روکنے کی متفرق درخواست کی سماعت کریں گے۔
شہدا فاؤنڈیشن کے حافظ احتشام کی جانب سے عمران خان کے خلاف دائرکی گئی درخواست میں وفاق،اسپیکر قومی اسمبلی،الیکشن کمیشن،وزارت خارجہ،عمران خان اور ریحام کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں بتایا گیا کہ عمران خان کو پٹیشن پر فیصلے تک وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے روکا جائے۔عمران خان 5 حلقوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے مگر وہ آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت اہل نہیں،انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے اور صرف دو بیٹوں سمیت ایک اہلیہ کو زیر کفالت ظاہر کیا۔عمران خان کے کاغذات نامزدگی میں ان کی مبینہ ناجائز بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کا ذکر نہیں جو 1992 میں امریکی خاتون سیتا وائٹ کے بطن سے پیدا ہوئی۔درخواست میں کہا گیا کہ امریکی عدالت کے سامنے عمران خان نے ٹیریان کا باپ ہونے سے انکار نہیں کیاتھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزرات عظمیٰ کے حلف سے روکنے کی درخواستوں پرسماعت (آج)پیر 6اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پی ٹی آئی چیئرمین کی نااہلی اور وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے روکنے کی متفرق درخواست کی سماعت کریں گے۔شہدا فاؤنڈیشن کے حافظ احتشام کی جانب سے عمران خان کے خلاف دائرکی گئی درخواست میں وفاق،اسپیکر قومی اسمبلی،الیکشن کمیشن،وزارت خارجہ،عمران خان اور ریحام کو فریق بنایا گیا ہے۔