بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

اب گھر بیٹھے ہی اپنی پسند کا جانور پسند کریں اورقربانی کریں،پاکستان میں عید سے قبل قربانی کیلئے نئے ٹرینڈ نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیئے 

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان میں آن لائن مویشی منڈیوں کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے ، انٹرنیٹ کے ذریعے قربانی کے جانور کی فروخت اور آن لائن قربانی کا رجحان ٹرینڈ میں شامل ہو گیا ہے۔انٹرنیٹ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد بالخصوص موبائل انٹرنیٹ کی سہولت عام ہونے کے باعث اب قربانی کا فریضہ بھی آسان ہوگیا ہے۔

روایتی طریقے میں مویشی منڈی کا رخ کرکے اپنی پسند کے گائے، بکرے، دنبے یا کسی اور جانور کا انتخاب ایک مشکل عمل ہے تاہم انٹرنیٹ نے اب یہ مشکل بھی آسان کردی ہے اور قربانی کا فریضہ ادا کرنے والے گھر بیٹھے ہی اپنے موبائل فون کے ذریعے جانور خرید سکتے ہیں۔بڑے کیٹل فارمز نے فیس بک پر اپنے پیج بنالیے ہیں جن کے ذریعے جانورں کی نمائش کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں جس نے نا صرف قربانی کا جانور خریدنے والوں کے وقت کی بچت ہو جاتی ہے بلکہ مویشی منڈی میں پیش آنے والی پریشانیوں سے بھی بچا جاتا ہے۔آن لائن بکرا منڈی پر جانور کی تصاویر کے ساتھ ویڈیز اور ان کی آواز کے ساتھ دیگر معلومات کے علاوہ جانور کے قیمتیں بھی درج کی جاتی ہیں۔ جس سے قربانی کا جانور خریدنے والے افراد کو بہت سی آسانیاں میسر آ جاتی ہے اور وہ گھر بیٹھے ہی اپنی پسند کا جانور خرید لیتے ہیں۔  پاکستان میں آن لائن مویشی منڈیوں کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے ، انٹرنیٹ کے ذریعے قربانی کے جانور کی فروخت اور آن لائن قربانی کا رجحان ٹرینڈ میں شامل ہو گیا ہے۔انٹرنیٹ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد بالخصوص موبائل انٹرنیٹ کی سہولت عام ہونے کے باعث اب قربانی کا فریضہ بھی آسان ہوگیا ہے۔ روایتی طریقے میں مویشی منڈی کا رخ کرکے اپنی پسند کے گائے، بکرے، دنبے یا کسی اور جانور کا انتخاب ایک مشکل عمل ہے تاہم انٹرنیٹ نے اب یہ مشکل بھی آسان کردی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…