لاہور(این این آئی) نئی حکومت کے اقتدار میں آنے سے پہلے ہی عدالتی جنگ شروع،گزشتہ عام انتخابات کے بعد تحریک انصاف نے 4حلقوں کا مطالبہ کیاتھا ، ن لیگ نے کتنے حلقوں میں دھاندلی کا الزام لگادیا؟ حیرت انگیزصورتحال،پاکستان مسلم لیگ (ن )نے جنرل الیکشن 2018 کے دوران 38 حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت اکٹھے کرنے کا دعویٰ کیا ہے ٗلیگی رہنما زاہد حامد کی سربراہی میں قانونی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جس کے بعد (آج) پیر
کو لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی و ی کے مطابق ن لیگ نے وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ ہے جس میں 38 حلقوں میں دھاندلی کے حوالے سے ثبوت پیش کئے جائیں گے دوسری جانب مبینہ دھاندلی کا معاملہ عدالت لے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کیلئے زاہد حامد کی سربراہی میں ایک قانونی ٹیم بھی تشکیل دیدی ہے جو متوقع طور پر لاہورہائیکورٹ میں (آج) پیر درخواست دائر کرے گی۔