بدین (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 230 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار رسول بخش چانڈیو کی درخواست پر ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی گئی، جس میں غیر حتمی نتیجے کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی امیدوار فہمیدہ مرزا 95 ہزار 64 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئی ہیں، ان کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار رسول بخش چانڈیو
کو 93 ہزار 999 ووٹ ملے۔ رپورٹ کے مطابق حلقہ این اے 230 میں پیپلز پارٹی کے رسول بخش چانڈیو نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی لیکن گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی امیدوار فہمیدہ مرزا کی طرف سے گنتی کا عمل روکنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا لیکن عدالت نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دیا۔