پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

نمبرز پورے ہونے کے دعوؤں کے بعد ایساہوگا کسی نے سوچا تک نہ ہوگا،تحریک انصاف کے اپنے ہی ممبران پریشان،وزارت اعلیٰ کے امیدوار کتنے ہوگئے؟ حیرت انگیز صورتحال

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے نمبرز پورے ہونے کے دعوؤں کے باوجود وزیر اعلیٰ کی نامزدگی نہ ہونے سے پارٹی کے اپنے لوگ تذبذب کا شکار ہو گئے ،وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے حتمی نام سامنے نہ آنے کے باعث عہدے کیلئے امیدواروں کی فہرست بھی طویل ہو گئی ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے دو بڑے رہنماؤں کے درمیان مبینہ طو رپر وزارت اعلیٰ کے نام پر رسہ کشی کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے پارٹی مشکلات کا شکار رہی تاہم اب عمران خان نے اس عہدے پر نامزدگی کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے

جس کا باضابطہ اعلان آئندہ ایک دو روز میں کر دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے باضابطہ نامزدگی نہ ہونے کی وجہ سے قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں جبکہ اس عہدے کیلئے خواہشمند امیدواروں کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہے اور اب اس دوڑ میں سامنے آنے والے ناموں میں عبدالعلیم خان ، فوادچوہدری، سبطین خان ،یاسمین راشد ،یاسر ہمایوں سمیت دیگر کے نام شامل ہیں ۔پارٹی کے سنجیدہ رہنماؤں کا کہناہے کہ قیادت کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لئے بلا تاخیر نامزدگی کر دینی چاہیے تاکہ کارکنوں اور عوام کے سامنے صورتحال واضح ہو سکے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…