اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

آبی ذخائر میں اضافہ،پاکستان میں بجلی کی کمی دور ہوگئی ،اس وقت بجلی کی دستیاب پیداوار کتنے ہزارمیگاواٹ اورطلب کتنی ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان میں بجلی کی دستیاب پیداوار 22ہزارمیگاواٹ اورطلب 21 ہزار990میگاواٹ ہونے سے بجلی کا شارٹ فال صفرہوگیاہے۔اعداد و شمار کے مطابق مون سون میں ہونے والی بارشوں کے بعد ملکی آبی ذخائر میں پانی کا کل ذخیرہ 6.279ملین ایکڑ فٹ(ایم اے یف) تک پہنچ گیا ہے۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا)کے مطابق دریاؤں میں پانی کی آمد 297.4اوراخراج 279.4ملین ایکڑ فٹ(ایم اے یف)ہے۔

دستیاب اعدادو شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1519.18ملین ایکڑ فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.361ملین ایکڑ فٹ ہے۔منگلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1152.20 ہے اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.867ملین ایکڑ فٹ ہے۔دریائے سندھ میں پانی کی آمد 166800کیوسک اور اخرج 165000کیوسک ہے۔ دریا ئے کابل میں پانی کی آمد 37800کیوسک اور اخراج 37800 کیوسک ہے۔دریائے جہلم میں پانی کی آمد 25900کیوسک اور اخراج 10000 کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں پانی کی آمد 66900 کیوسک اور اخراج33500 کیوسک ہے۔جناح بیراج پہ پانی کی آمد 193700 کیوسک اور اخراج 185700 کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج پہ پانی کی آمد 197200 کیوسک اوراخراج 192000 کیوسک ہے۔تونسہ بیراج پہ پانی کی آمد 198600 کیوسک اور اخراج 176400 کیوسک ہے۔ پنجند میں آمد 29900 کیوسک اور اخراج 15000 کیوسک ہے، گدو بیراج پہ پانی کی آمد 165900 کیوسک اور اخراج 126900 کیوسک ہے۔سکھر بیراج پہ پانی کی آمد 115100 کیوسک اور اخراج 59600 کیوسک ہے جب کہ کوٹری بیراج پہ پانی کی آمد 38900 کیوسک اور اخراج 1300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں بجلی کی دستیاب پیداوار 22ہزارمیگاواٹ اورطلب 21 ہزار990میگاواٹ ہونے سے بجلی کا شارٹ فال صفرہوگیاہے۔اعداد و شمار کے مطابق مون سون میں ہونے والی بارشوں کے بعد ملکی آبی ذخائر میں پانی کا کل ذخیرہ 6.279ملین ایکڑ فٹ(ایم اے یف) تک پہنچ گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…