اسلام آباد(آن لائن) بجلی کا شارٹ فال3500میگاواٹ سے بھی تجاوز ، ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے جبکہ شہر اقتدار میں بھی لوڈشیڈنگ نے آنکھ اٹھائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں گرمی اورحبس کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے اسی وقت شہری اور دیہی علاقوں میں بھی 10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
جبکہ سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12سے14گھنٹے ۔پیسکو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 10سے 14گھنٹے کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی میں چند شہروں کے علاوہ باقی 80فیصد علاقے میں10سے 14گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ترجمان وزارت توانائی پاؤر ڈویژن کے مطابق ملک میں پیداوار اور پاور جنریشن میں کمی کی وجہ سے کچھ ڈسٹرکٹ میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ورنہ ملک میں 80فیصد علاقوں میں ایک گھنٹہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے ۔