اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عیدالاضحی کے تہوار پر سرکاری محکموں میں 4دن کی چھٹی کیلئے وزارت داخلہ کو سمری بجھوا دی گئی ہے ۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کو بھیجی گئی سمری میں 4سرکاری تعطیلات دینے کی سفارش کی گئی ہے ۔ جس کے مطابق 21-22-23-24 اگست کو سرکاری چھٹیاں دی جائیں ۔ جبکہ اس کا فیصلہ وزارت داخلہ نے کرنا ہے جبکہ سرکاری ملازمین نے پورے ہفتے کی چھٹی کیلئے کوششیں تیز کر دیں ہیں ۔
اگر وزارت داخلہ 21سے 24اگست تک چھٹی کا اعلان کرتا ہے تو 20 تاریخ کو سوموار ہے اور 25 اگست کو ہفتے کا دن بنتا ہے ایسے میں سرکاری ملازمین کی موجیں لگ جائیں گی کیونکہ ہفتہ اور اتوار تو ویسے بھی سرکاری چھٹی ہوتی ہے ۔ اس طرح سرکاری ملازمین کی چھٹیوں کی تعداد 9ہو جائے گی اس کے برعکس صوبائی محکموں کے ملازمین صرف 8دن کی چھٹیاں کر سکیں گے ۔ تاہم ابھی تک وزارت داخلہ کی جانب سے عید کی چھٹیاں سے متعلق ابھی تک کوئی ردعمل نہیں آیا ہے ۔