اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو حکومت چلاتے وقت کچھ مشکلات کا سامنا تو کرنا پڑے گا۔لیکن اگر عمران خان اچھے اقدامات کریں گے تو پاکستان کے عوام میں ان کی مقبولیت بڑھ جائیگی ۔اپوزیشن کی کوشش ہے کہ عمران خان وزیر اعظم ہاؤس منتقل ہو جائیں اور سپیکر ہاؤس میں قیام نہ کریں ۔اگر عمران خان اپنی بات پر ڈٹے رہے اور وہ وزیر اعظم ہاؤس نہیں جاتے تو لوگ ان کی اس بات کو پسند کریں گے۔
اگر عمران خان مسئلہ کشمیر پر دوٹوک بات کرتے ہیں ۔افغانستان کے مسئلہ پر افغان صدر اشرف غنی سے اصولوں پر سمجھونہ نہیں کرتے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کوئی ڈکٹیشن نہیں لیتے ۔اگر وہ لاہور اور پشاور میں موجود گورنرز ہاؤس کو کسی تعلیمی ادارے یا ہوٹل میں تبدیل کرتے ہیں تو عوام ان کے اس فیصلے کو سراہیں گے ۔اگر عمران خان آئی ایم ایف یا ورلڈ بینک کی ڈکٹیشن لینے سے انکار کر دیتے ہیں تو اپوزیشن ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ۔