منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے والے بھائی بھائی کیسے بن گئے؟ انتخابی دھاندلی نہیں ، شہباز شریف اور آصف زرداری قریب کیوں آئے اصل وجہ تو اب سامنے آئی

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی رئوف کلاسرا نے اپنے ایک کالم ’’لیڈی میکبتھ سے بلاول تک‘‘میں الیکشن ہارنے کے بعد مختلف جماعتیں سیاسی اتحاد کے نام پر اکٹھی ہو چکی ہیں‘مشترکہ دشمن عمران خان ہے ۔ کبھی عمران خان بھی ایسے اتحادوں کا حصہ ہوتے تھے‘ وہ بھی ان تصویروں میں نظر آتے تھے۔ ان سب کو پتہ ہوتا ہے جس کا دائو پہلے لگے گا وہ میوزکل چیئر کے اس کھیل میں کرسی پر پہلے بیٹھ جائے گا ‘

چاہے دوسرے کو زور کا دھکا ہی کیوں نہ دینا پڑے ۔ پریس کانفرنس کی جو تصویر چھپی ہے اس میں موجود شکست خوردہ چہروں سے عیاں ہے کہ عمران خان ان سب کو دھکا دے کر کرسی پر بیٹھ گیا ہے ۔ مجھے حیرت ان لوگوں پر ہورہی ہے‘ جو ان’ سیاسی بتوں‘ سے امید لگائے بیٹھے ہیں کہ یہ کوئی کردار دکھائیں گے۔راتوں رات کایا پلٹ گئی‘ سب نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا‘ کسی کو شکوہ شکایت نہیں رہی‘ کوئی کرپٹ یا لٹیرا نہیں رہا ۔ ان کے نزدیک کردار اور اصول وہ ہیں جو نالائق اور نکمے لوگ زندگی میں فالو کرتے ہیں ‘ قابل لوگ لاشیں گرا کر اوپر سے گزر جاتے ہیں ۔عمران خان نے بھی ان سب سے یہی کچھ سیکھا تھا کہ سیاست میں اخلاقیات‘نظریے‘ کردار اور بھاشن نہیں ہوتے‘کرسی ہی سب کچھ ہوتی ہے۔ عمران خان نے ان سے سیکھے ہوئے دائو‘ انہی پر آزمائے اور کامیاب رہے۔ مان لیتے ہیں پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتیں الائنس کرتی ہیں ‘لیکن جب آپ کے درمیان بہت زیادہ نظریاتی فرق ہو تو آپ اتحاد کی بجائے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر ایشوز کی بنیاد پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں یا نہیں دیتے۔ کئی دفعہ پارلیمنٹ میں دیکھ چکا ہوں کہ ایک اپوزیشن جماعت نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تو دیگر اپوزیشن جماعتیں ہاؤس کے اندر بیٹھی رہیں ۔ ویسے حیران ہوں کہ جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے درمیان کیسے الائنس ہوسکتا ہے‘پھر سوچتا ہوں منافقت کا نام ہی تو سیاست ہے۔ وہی سراج الحق جو ہر وقت’ زرداری کرپٹ ہے‘ کے نعرے بلند کرتے رہتے ہیں ‘

انہوں نے ہی منصورہ میں زرداری کو بلا کر دعوت کھلائی اور ان کے ساتھ کھڑے ہو کر پریس کانفرنس بھی کی ۔جس نواز لیگ پر کرپشن کے الزامات لگاتے تھے‘ انہی کو اسمبلی کے اندر ووٹ بھی ڈالتے تھے۔ یہ تصویر دیکھتا ہوں تو حیران ہوتا ہوں ۔ اس میں محمود اچکزئی کیا کررہے ہیں‘ جس میں فرنٹ پر لیاقت بلوچ‘مولانا فضل الرحمن‘ سراج الحق ‘ انس نورانی‘ ساجد میر‘اکرم درانی اور چند دیگر مذہبی پارٹیوں کے لوگ کھڑے ہیں ؟

یہ تو وہی اچکزئی ہیں جنہوں نے پچھلے چالیس برسوں میں پاکستان اور افغانستان میں ہر بربادی اور دہشت گردی کا ذمہ دار جماعت ِاسلامی کو ہی قرار دیا تھا۔ اچکزئی ہمیشہ یہ کہتے رہے کہ جماعت اسلامی نے آمروں کے ساتھ مل کر مذہب کے نام پر جنگیں شروع کیں اور خون بہایا۔ وہ جب بھی قومی اسمبلی میں تقریر کرتے تھے تو جماعتِ اسلامی کے افغان جنگ میں کردار پر خوب برستے تھے۔ آ ج وہ سراج الحق کے پیچھے باجماعت نماز پڑھنے کو تیار ہیں۔

پھر تصویر میں میری نظر اسفندیار ولی خان پر پڑتی ہے‘ یہ بھی پختونوں اور افغانوں کے قتل ِعام اور خون ریزی کا ذمہ دار جماعت اسلامی کو ہی سمجھتے رہے۔اب وہی جماعت اسلامی اے این پی کو لیڈ کررہی ہے۔تو کیا یہ سب ملک کے مفاد میں اکٹھے ہوئے ہیں ؟ کیا انہیں لگتا ہے ملک خطرے میں ہے اور ان کا اتحاد ملک کو بچا سکتا ہے؟ ایک تھیوری یہ ہوسکتی ہے کہ عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اپوزیشن کو اکٹھا کر دیا گیا ہے‘

تاکہ عمران کو قابو میں رکھا جاسکے۔ اگرعمران کو ٹف ٹائم ہی دینا تھا تو اسے اقتدار میں لانے کی کیا ضرورت تھی؟ دوسری تھیوری یہ ہوسکتی ہے عمران خان ان اپوزیشن جماعتوں کا احتساب کرے گا‘ جو ان سب کو سوٹ نہیں کرتا لہٰذا سب کا اکٹھاہونا بنتا ہے‘ تاکہ مل کر اس خطرے کا مقابلہ کریں‘ جو تیزی سے ان کی طرف بڑھ رہا ہے۔لوگوں کو سب سے زیادہ حیرانی شہباز شریف اور زرداری کے اتحاد پر ہورہی ہے۔

جو زبان ایک دوسرے کے خلاف یہ استعمال کرچکے ہیں‘ اس کے بعد ان کا ایک دوسرے کو گلے لگانا ایک ایسا عمل ہے جس کو سمجھنا مشکل ہے۔دراصل شہباز شریف اور زرداری کو اس وقت ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ہورہا ہے اور ان کی اربوں روپوں کی کمپنیوں کے سکینڈ لز نے انڈے ‘ بچے دینے شروع کردیے ہیں۔ نیب نے شہباز شریف کے جو دو معتمد پکڑ رکھے ہیں‘

اس سے ان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔ پہلے احد چیمہ’ بعد میں فواد حسن فواد اور اب باقی افسران بھی پکڑے جارہے ہیں‘ جو وعدہ معاف گواہ بنتے جارہے ہیں۔ شہباز شریف کرپشن ماڈل کی تفصیلات لوگوں کے لیے حیران کن ہیں۔ بات صرف شہباز شریف تک محدود نہیں رہی‘ بلکہ ان کے خاندان کے باقی لوگوں کا نام بھی اس فہرست میں آرہا ہے ۔ شہباز شریف کے داماد علی عمران نے جس طرح صاف پانی پراجیکٹس میں

کروڑوں روپے کی ڈیلیں کیں اور مال بنایا وہ‘ اپنی جگہ ایک خوفناک سٹوری ہے‘ اسی لیے وہ پاکستان سے بھاگے ہوئے ہیں ۔دوسری طرف زرداری کا پینتیس ارب روپے منی لانڈرنگ کا سکینڈل ان کے لیے پھندابن سکتا ہے۔ زرداری کو یہ بھی احساس ہورہا ہے کہ شاید وہی ہیئت مقتدرہ جس کے کندھے پر سوار ہو کر وہ کچھ دن پہلے تک اقتدار میں آنے کی امید لگائے بیٹھے تھے ‘ اندر کھاتے ان کے خلاف کام بھی کررہی تھی۔

ہمارے سیاستدان اپنے کرتوت نہیں دیکھتے لیکن جب ان کی چوریاں پکڑی جاتی ہیں تو فوراً ان کا دھیان ایجنسیوں اور ہئیت مقتدرہ کی طرف جاتا ہے۔سوال یہ ہے کہ سیاستدان کیوں ایسی چوریاں کرتے ہیں جنہیں دیگر ادارے استعمال کرکے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیتے ہیں؟ زرداری اور شہباز شریف ‘جنہوں نے ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنا تھا ‘ ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں‘ ایک نیب کو مطلوب ہے تو دوسرا ایف آئی اے کو ۔ یہ پانچ سال ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرتے رہیں گے‘ لیکن جونہی پھندا کسنے لگے گا تو بھائی بھائی بن جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…