جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

یوم آزادی پر نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزا سے متعلق بڑا فیصلہ ، ن لیگ میں کھلبلی مچ گئی

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نگراں وزیر اطلاعات سیدعلی ظفر نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید نواز شریف،مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ماضی کی روایت کوبرقرار رکھتے ہوئے یوم آزادی کے پرمسرت موقع پرملک بھرکی جیلوں میں قیدہزاروں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی جائیگی ٗ

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید نواز شریف،مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی اس بارے میں جب نگراں وزیر اطلاعات سیدعلی ظفرسے رابطہ کیا گیاتوانھوںنے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی کیونکہ ان پراس کااطلاق نہیں ہوتا ہے اور یہ اطلاق صرف ان پْرانے قیدیوں پر ہوتا ہے جن کی سزاکی مدت پوری ہونے کے قریب ہوتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سید علی ظفر نے کہاکہ قانون کاطالبعلم ہونے کے ناطے قانون کوسمجھنے اور اس پرعملدرآمد یقینی بنانے پر یقین رکھتاہوں بطور وزیر اطلاعات و وزیر قانون مجھ پربھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…