جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

میری نواسی میرے کمرے میں آئی اور کہنے لگی ۔۔۔!!! چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی جذباتی ہو جائیگا

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی)’’ جذبہ حب الوطنی کی عظیم مثال‘‘۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی کمسن نواسی نے ڈیم فنڈ میں7030 روپے جمع کرا دیئے۔گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ میری بیٹی اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ امریکہ سے آئی ہے تو رات اس نے واپس جانا تھا کیونکہ ان کی صبح پانچ بجے فلائٹ تھی تو میں نے بچوں سے مل کر کہا کہ میں اس وقت اٹھ نہیں سکوں گا کیونکہ میں نے سفر کرناہے تو میں سونے جارہاہوں ۔

میری آٹھ سالہ نواسی میرے پاس کمرے میں آئی اور کہنے لگی کہ نانا میں آپ کو کچھ دینا چاہتی ہوں ، میں نے کہا کہ کیا دینا ہے بیٹا ؟ تو وہ آگے سے کہنے لگی یہ لفافہ ، میں نے لفافہ کھولا تو اس میں سات ہزار اور تیس روپے تھے جس میں پانچ پانچ اور دس روپے بھی شامل تھے جو کہ شائد اسے عید پر ملے ہوں گے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ وہ دو مہینے کیلئے پاکستان آئی تھی لیکن اس کو بھی ڈیم کی اہمیت کا پتا تھا ، ہم نے ڈیم بنانا ہے اور پہرہ دینا ہے اور اس کے خلاف جو بھی سازش ہے اسے کچلنا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…